میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فاٹا کو فوری طور کے پی کے میں ضم کیا جائے، آل پارٹیز کانفرنس

فاٹا کو فوری طور کے پی کے میں ضم کیا جائے، آل پارٹیز کانفرنس

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام فاٹا اصلاحات اور خیبر پختونخواہ میں ضم کرنے سے متعلق بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں پی پی پی نیشنل پارٹی جماعت اسلامی قومی وطن پارٹی ایم کیو ایم جے یو ائی فاور پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنمائوں نے شرکت کی ہے کل جماعتی کانفرنس کا اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ فاٹا کے عوام کے لیے ائینی اور جمہوری حقوق کی بھرپور حماہت کرتے ہیں.حکومت فاٹا کو صوبہ کے پی کے میں فوری ضم کرنے کے لیے اقدامات کرے حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ 2018کے عام امتخابات سے قبل صوبائی اسمبلی میں مکمل نمائندگی دی جائے فاٹا کو مزید کسی تاخیر کے صوبے میں ضم کیا جائے،اگر مزید تاخیر کی گئی تو اے پی سی میں شامل تمام جماعتوں سے توقع رکھتی ہے کہ وہ اس سلسلے میں راست قدم اٹھائے گی,فاٹا میں ایف سی ار کو ختم کر کے با ظابطہ عدالتی نظام قائم کیا جائے ،فاٹا کے عوام کو تمام قانونی ,ائینی ,اور بنیادی انسانی حقوق دیے جائیں ,فاٹا کی ترقی کے لیے دس سالہ ترقیاتی منصوبہ بنایا جائے ،فاٹا کو صوبائی اسمبلی میں باضابطہ نمائندگی دی جائے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ خوش ائند بات ہے کہ فاٹا کہ تقدیر بدلنے کے لئے ہم سب اکھٹے ہوئے ہیںہماری پارٹی مطالبہ کرتی ہے فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں ضم کیا جائے ۔ کانفرنس سے شاہ جی گل آفریدی، حاصل بزنجو، فرحت بابر و دیگر رہنمائوں نے خطاب کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں