میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسلمانوں کا قتل عام روکا جائے پاکستان

مسلمانوں کا قتل عام روکا جائے پاکستان

منتظم
منگل, ۵ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

پاکستان نے میانمار حکومت سے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی خبروں کی تحقیقات کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ قتل عام کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ روہنگیا مسلمانوں کے قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات اور اْن کی جبری نقل مکانی پر گہری تشویش ظاہر کی۔پاکستان نے قتل عام کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے اور روہنگیا مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اس مقصد کیلئے عالمی برادری خصوصاً اسلامی تعاون تنظیم کے ساتھ ملکر کام کرے گا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے شمالی کوریا کے جوہری تجربہ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شمالی کوریا کو چاہئے کہ وہ اقوام متحدہ کی قرارادادوں کی مکمل پاسداری کرے اور تمام فریقین کو چاہئے کہ وہ اشتعال انگیز کارروائیوں سے باز رہیں۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے روہنگیا مسلمانوں پر لرزہ خیز مظالم کیخلاف قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی۔پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کراتے ہوئے میانمار (برما) میں مسلمانوں پر جاری خوفناک ظلم و ستم پر فوری بحث کا مطالبہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر عارف علوی، شیریں مزاری، اسد عمر اور شفقت محمود نے تحریک التواء جمع کرائی تحریک انصاف نے کہا کہ لاکھوں برمی مسلمانوں کے گھر نذر آتش کئے جارہے ہیں، یہ ایوان میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام کا معاملہ فوری طور پر اٹھائے، ایوان میں جامع بحث کی جائے اور قومی لائحہ عمل سامنے لایا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں