نواز شریف نے چپ توڑ دی، مخالفین سننے کا حوصلہ رکھیں، مریم نواز
شیئر کریں
لاہور(بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کا رویہ بالکل بھی تلخ نہیں ہے ، اگر وہ اتنی دیر چپ رہے ہیں اور اب بول رہے ہیں تو سننے کا حوصلہ رکھنا چاہیے ،ملک کی سمت درست کرنے کے لیے تلخ حقیقت بیان کرنی پڑتی ہے ، نواز شریف آج بدھ کو لندن روانہ ہو رہے ہیں اور مجھے بھی جیسے ہی فراغت ملے گی والدہ کی تیماری دادری کے لیے روانہ ہو جائوں گی ۔ ان خیالات کا اظہارداتا دربار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا اداروں سے متعلق رویہ تلخ ہونے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ تلخ کہنا مناسب نہیں ہے ۔وہ اتنی دیر چپ رہے ہیں اور اگر اب بول رہے ہیں تو سننے کا حوصلہ رکھنا چاہیے ۔ ان کا رویہ بالکل بھی تلخ نہیںہے۔سچائی اگر تلخ لگتی ہے تو کئی مرتبہ سچائیاں اور تلخ حقیقت بیان کرنی پڑتی ہے۔ملک کی سمت درست کرنے کے لیے آپ کو تلخ حقیت بھی بیان کرنی پڑتی ہے۔ نواز شریف جب بات کرتے ہیں دنیا انہیں سنتی ہے، وہ جو بات کرتے ہیں ملک کے لیے کرتے ہیں اس لیے دنیا انہیں سنتی ہے او رانہیں سننا چاہیے ۔قبل ازیں مریم نواز شریف ریلی کی صورت میں جاتی امراء رائے ونڈ سے روانہ ہوئیں تو اس موقع پر کارکنوں کی ایک بڑی ان کے ہمراہ تھی، جو سارے راستے اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔