میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹرمپ کی افغان پالیسی ناکام ہوجائیگی، کسی کو افغان جنگ پاکستان میں نہیں لڑنے دینگے، وزیراعظم

ٹرمپ کی افغان پالیسی ناکام ہوجائیگی، کسی کو افغان جنگ پاکستان میں نہیں لڑنے دینگے، وزیراعظم

ویب ڈیسک
منگل, ۲۹ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے افغانستان میں سیاسی استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ امریکا کے سابقہ منصوبوں کی طرح ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی بھی ناکام ہوجائے گی دہشت گردی کیخلاف جنگ کی حمایت کرتے ہیں، تاہم کسی کو افغان جنگ پاکستان میں نہیں لڑنے دیںگے، افغانستان کے معاملات افغانستان تک ہی محدود رکھے جائیں۔ بھارت سمیت تمام ممالک کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہیں، دہشت گردی کیخلاف ہمارا تعاون غیرمشروط ہے۔ عا لمی خبر رسا ں ادارے بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ‘ہم پہلے دن سے واضح طور پر یہ کہہ رہے ہیں کہ افغانستان میں فوجی حکمت عملی کارآمد ثابت نہیں ہوئی اور نہ ہی ہوگی ۔ قبل ازیں برطانوی ہائی کمشنر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعطم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے اور افغانستان میں امن کا خواہاں ہے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ افغانستان میں قیام امن پاکستان کے مفاد میں ہے، جبکہ برطانوی ہائی کمشنر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کامیابیوں کو سراہا۔ پیر کے روز برطانوی ہائی کمشنر تھامن ڈریو نے اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی صورتحال علاقائی تجارت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ اراکین قومی اسمبلی سے ملاقات کے دوران شاہد خاقان عباسی نے عوام کے منتخب نمائندوں کو عوامی مسائل کے لیے کام کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو تاکید کی ہے کہ راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں