میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حزب المجاہدین کو دہشت گرد قرار دینا خوش آئند ہے، بھارت

حزب المجاہدین کو دہشت گرد قرار دینا خوش آئند ہے، بھارت

منتظم
اتوار, ۲۰ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

اس طرح کے جنگجو گروہوں کو کالعدم قرار دینے سے ان کی اخلاقی، سفارتی اور انتظامی مدد پر قدغن لگتی ہے،ترجمان
بھارتی حکومت نے امریکا کی طرف سے کشمیری علیحدگی پسند جنگجو گروہ حزب المجاہدین کو دہشت گرد قرار دینے کا خیر مقدم کیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویئس کمار نیایک بیان میں کہاکہ امریکا کی طرف جنگجو گروپ حزب المجاہدین کو کالعدم قرار دینا ایک خوش آئند قدم ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویئس کمار نے نئی دہلی میں صحافیوں کو بتایاکہ حزب المجاہدین کو دہشت گرد قرار دیے جانے کے فیصلے کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں ۔کمار نے کہاکہ ہم سب جانتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں یہ دہشت گرد گروہ کس طرح کی کارروائیاں سر انجام دیتا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے جنگجو گروہوں کو کالعدم قرار دینے سے ان کی اخلاقی، سفارتی اور انتظامی مدد پر قدغن لگتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں