یوٹیوب کا امریکا کے 14 شہروں میں ٹی وی سروس کا آغاز
منتظم
اتوار, ۲۰ اگست ۲۰۱۷
شیئر کریں
سہولت سے امریکا کی 50 فیصد آبادی ٹی وی سروس استعمال کرسکے گی
دنیا کی سب بڑی ویڈیو شیئرنگ امریکی ادارے یوٹیوب نے امریکا کے 14 شہروں میں اپنی ٹی وی سروسز کا آغاز کر دیا ہے۔اس سہولت سے امریکا کی 50 فیصد آبادی ٹی وی سروس استعمال کرسکے گی۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئندہ ہفتہ تک 17 ممالک میں میں اسکا آغاز کر دیا جائے گا۔اس سے قبل یوٹیوب ٹی وی امریکا کے 5 بڑے شہروں نیویارک ، لاس اینجلس ، سان فرانسسکو ، شکاگو، اور فلاڈیلفیا میں دیکھا جاسکتا تھا۔واضح رہے کہ یوٹیوب ٹی وی ماہانہ 35 ڈالر میں سروس فراہم کرتا ہے۔