میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الطاف حسین کے لندن میں پاکستان مخالف رابطے، خان آف قلات اور اوباکر سے ملاقاتیں

الطاف حسین کے لندن میں پاکستان مخالف رابطے، خان آف قلات اور اوباکر سے ملاقاتیں

ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے بانی نے پاکستان مخالف امریکی رکن کانگریس ڈانا روباکر اور جلاوطن بلوچ رہنما خان آف قلات سے ایم کیو ایم کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں ملاقات کی، ایک اعلامیے میں بتایا گیا کہ ملاقات میں مشترکہ مفاد پر بات چیت کی گئی، جبکہ اس دوران الطاف حسین نے کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے امریکی قانون ساز کو کراچی میں ایم کیو ایم کارکنان پر مبینہ تشدد اور گرفتاریوں پر بریفنگ دی۔یہ ملاقات چار گھنٹے تک جاری رہی جس میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی۔رابطہ کرنے پر ایم کیو ایم کے ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں امریکی رکن کانگریس نے کارکنان پر مبینہ تشدد پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بانی ایم کیو ایم کو یقین دہانی کروائی کہ وہ اس معاملے کو کانگریس اور دیگر فورمز پر اُٹھائیں گے۔ ترجمان نے ملاقات میں خان آف قلات کی شرکت کی بھی تصدیق کی اور بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ طورپر کام کرنے پر اتفاق کیا، ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ہم خیال افراد مستقبل میں ملکر کام کریں اور روابط میں اضافہ کیا جائے گا، پاکستان مخالف امریکی رکن کانگریس سے یہ ملاقات ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب رواں سال جون میں ندیم نصرت نے واشنگٹن میں سینیٹر جان مکین رکن کانگریس ڈانا روباکر اور ٹیڈ پو سے بھی ملاقاتیں کی تھیں، اس ملاقاتوں کی خبر کی اشاعت کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے لندن چیپٹر اور اپنے پرانے ساتھیوں پر پاکستان کے مفادات کیخلاف کام کرنے کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ ایسے لوگوں سے ہاتھ ملارہے ہیں، جو پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے لیے جانے جاتے ہیں، فاروق ستار نے کہا تھا کہ ندیم نصرت کی واشنگٹن میں ملاقاتیں ایم کیو ایم لندن کے ’پاکستان مخالف ایجنڈے اور 22 اگست کی الطاف حسین کی تقریر کا تسلسل ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں