میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عام انتخابات ہوتے نظر آرہے ہیں، کارکنان تیاری کریں، عمران خان

عام انتخابات ہوتے نظر آرہے ہیں، کارکنان تیاری کریں، عمران خان

ویب ڈیسک
بدھ, ۹ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں عام انتخابات جلد ہوتے نظر آرہے ہیں، لہٰذا انہوں نے پارٹی کو ہدایت جاری کی ہے کہ الیکشن کی تیاری شروع کردیں تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ نواز شریف وہی زبان استعمال کررہے ہیں، جو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستان کیخلاف استعمال کرتا ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے پر نواز شریف کے خلاف آرٹیکل چھ لگنا چاہیے سڑکوں پر نکل کر کیا پیغام دیا جارہاہے کہ چوری کر نا جائز ہے میرے خیال میں معاملہ الیکشن کی طرف جارہاہے ٗ جتنے لوگ جی ٹی روڈ پر نکالیں گے ،اس سے کہیں زیادہ ہم نکال کر دکھائیں گے یہ کچھ بھی کر لیں نہ این آر او ملے گا اور نہ ہی کیس واپس ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے لوگوں کو جمع کیاجارہاہے ٗ سڑکوں پر نکل کر کیا پیغام دیا جارہا ہے کہ چوری کرنا جائز ہے؟ انہوں نے کہا کہ ایک خاندان کو بچانے کیلئے ساری مسلم لیگ (ن) لگ گئی ہے جب ہم سڑکوں پرنکلے توکہا گیا کہ جمہوریت کو ڈی ریل کررہے ہیں جب ہمیں پاناما معاملے پر پارلیمنٹ میں جواب نہ ملاتو ہم سڑکوں پر آئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈیموکریٹک ڈکٹیٹرکیخلاف فیصلہ آیا ٗانہوں نے ہر قسم کا حربہ استعمال کیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر شیلنگ کی گئی انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کی جدوجہد میں ایک سال لگا، تحریک انصاف کا مقابلہ مافیا کے ساتھ تھا ٗجمہوریت میں قانون کی بالادستی ہوتی ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جو ماڈل ٹاؤن میں ہوا، اس کے بعد پوری قوم طاہر القادری کیساتھ کھڑی ہے، اس معاملے پر طاہر القادری کو سپورٹ کرتے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم ماڈل ٹاون سے متعلق جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ پارٹی میں انتخابات کی تیاریاں کروائی جارہی ہیں کیوں کہ ان کے خیال میں معاملہ الیکشن کی طرف جارہا ہے انہوں نے اس موقع پر 13 اگست کو شیخ رشید کے ساتھ مل کر راولپنڈی میں پی ٹی آئی جلسے کا اعلان بھی کیا عمران خان نے کہا کہ (ن )لیگ کھلے عام کہہ رہی کہ عدالت کا فیصلہ نہیں مانتی ہمیں اس الیکشن کمیشن پراعتماد نہیں سارے ادارے مفلوج کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے پر نواز شریف کے خلاف آرٹیکل چھ لگنا چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں