میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آرمی چیف کی ملاقات، 2018ء کے انتخابات میں ن لیگ فتح حاصل کریگی، وزیراعظم عباسی

آرمی چیف کی ملاقات، 2018ء کے انتخابات میں ن لیگ فتح حاصل کریگی، وزیراعظم عباسی

ویب ڈیسک
بدھ, ۹ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ 2018 کے انتخابات اپنے وقت پرہوں گے جس میں (ن) لیگ فتح حاصل کرے گی، جب کہ وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ نومبر2017 کے بعد ملک میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی نااہلی بہت بڑا دھچکا تھا، جو لوگ نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کرے وہ سازش کرتے ہیں اور جس معاملے سے ملک کا نقصان ہو اس کو سازش ہی سمجھا جائے گا، جب ان سے چودھری نثار کے کابینہ میں شامل نہ ہونے سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اْن کے چودھری نثارسے بہترین تعلقات ہیں اورانہیں کابینہ کا حصہ ہی سمجھا جائے ،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف احتجاج نہیں کررہے وہ تو اپنے گھر جارہے ہیں، لیکن پارٹی ایم این ایز کی خواہش تھی نوازشریف ان کے حلقوں سے ریلی کی صورت میں گزریں، جبکہ جتنا بڑا لیڈر ہوتا ہے اس کو اتنے ہی سیکورٹی خدشات ہوتے ہیں اور سیکورٹی خطرات ہرجگہ ہوتے ہیں اگرسیاست میں رہنا ہے توان حالات سے مقابلہ کرنا ہوتا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج گالم گلوچ کی سیاست عام ہوچکی ہے، لوگ اسے پسند نہیں کرتے سیاست کا مقابلہ سیاست سے اور عوامی خدمت سے ہوتا ہے، جبکہ سیاسی جماعتوں کے درمیان میثاق معیشت بھی ہونا چاہیے اور 2018 کے انتخابات اپنے وقت پرہوں گے جس میں (ن) لیگ فتح حاصل کریگی ،انہوں نے کہا کہ وزارت عظمیٰ کے لیے میرا نام نوازشریف نے تجویزکیا تھا جس کی سب نے تائید کی جبکہ میں 45 دن کے لیے ہوں یا 10 مہینے کے لیے یہ فیصلہ پارٹی کرے گی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات آرمی چیف نے وزیراعظم کو آپریشن ضرب عضب اور آپریشن خیبر فور کی کامیاب کارروائیوں سے آگاہ کیا، جبکہ شاہد خاقان عباسی نے بھی دہشتگردی میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا، اس موقع پر آرمی چیف نے وزیراعظم کو پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور ملک میں امن وامان کی صورتحال سمیت سرحدی صورتحال سے بھی آگاہ کیا، جبکہ ملک میں دہشتگردی کے ناسور پر قابو پانے کے لیے ملک میں جاری آپریشن ضرب عضب اور آپریشن خیبر فور کی کامیابیوں کے بارے میں بھی بتایا جس پر شاہد خاقان عباسی نے پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے دہشتگردی کے خاتمے میں جوانوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں