میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گورنر سندھ سے ملاقات، شہر کا امن خراب کرنیوالوں کو معاف نہیں کرینگے، کورکمانڈر کراچی

گورنر سندھ سے ملاقات، شہر کا امن خراب کرنیوالوں کو معاف نہیں کرینگے، کورکمانڈر کراچی

ویب ڈیسک
جمعه, ۴ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ محمد زبیر سے کور کمانڈر فائیو کور لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران صوبہ میں امن و امان کی صورتحال،جاری آپریشن اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا اور آپریشن کو ہر حال میں منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ میں امن کے قیام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اقدامات کے باعث کراچی سرمایہ کاری کے لیے آئیڈیل شہر بن چکا ہے اور ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔کور کمانڈر نے اس موقع پر کہا کہ امن و امان خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔کور کمانڈر نے مزید کہا کہ عوام کے تحفظ اور سازگار حالات کے تسلسل کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔علاوہ ازیں گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ریاست کے نظریہ میں تمام اکائیوں کے حقوق کے تحفظ اور انھیں بھرپور مواقع کی فراہمی کو مرکزیت حاصل ہے ، تمام افراد پاکستان کی اقتصادی و معاشی خوشحالی کے لئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں ، موجودہ حکومت بھی بلا امتیاز یکساں مواقعوں کی فراہمی کے وژن پر گامزن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری مسلح افواج ، تعلیم ، صحت سمیت دیگر شعبوں میں شب و روز محنت کررہے ہیں، ملکی ترقی میں ہر ایک کااپنا منفرد کردار ہے جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ان خیالات کا اظہا ر گورنر ہائوس میں آرچ بشپ جوزف کوٹس (Archbishop Joseph Coutts) کی قیادت میں 11 رکنی وفد سے ملاقات میں کیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں