میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم بن کر نواز شریف کے وعدوں کو پورا کروں گا، شاہد خاقان

وزیراعظم بن کر نواز شریف کے وعدوں کو پورا کروں گا، شاہد خاقان

ویب ڈیسک
منگل, ۱ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے عبوری وزیراعظم کیلئے نامزد شاہد خاقان عباسی نے وزارت عظمیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔پیر کو شاہد خاقان عباسی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے پارلیمنٹ سیکریٹریٹ پہنچے جہاں مشاہد حسین سید، سردار یوسف، خواجہ آصف، طارق فضل چوہدری، سائرہ افضل تارڑ اور دیگر (ن) لیگ کے رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔شاہد خاقان عباسی کے کاغذات میں اعجاز الحق اور غلام بی بی بھروانہ تجویز اور تائید کنندگان ہیں کاغذات جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ (ن) لیگ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ،جبکہ جمعہ کو پونے بارہ بجے تک جو حکومت کی پالیسیاں تھیں وہی جاری رکھی جائیں گی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد عبوری وزیراعظم شاہد خان عباسی نے کہاہے کہ کابینہ مشاورت سے بنتی ہے اور اس کا فیصلہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کریگی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد وہی سے سلسلہ جوڑوں گا جہاں پر ٹوٹا تھا کابینہ کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی نواز شریف کے عوام سے کئے گئے وعدوں کا پورا کروں گا شیخ رشید ریفرنس شوق سے دائر کرے ہم ایک دوسرے کو اچھی طریقے سے جانتے ہیں پیر کے روز پارلیمنٹ ہائوس میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران مسلم لیگ کے نامزد وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے وزیر اعظم نامزد کرنا پارٹی کا فیصلہ تھا اور نواز شریف کا بھی شکرگزار ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں