پانامہ کے بعداقامہ کا ہنگامہ برپااحسن اقبال بھی مبینہ ملازم نکلے
منتظم
بدھ, ۲۶ جولائی ۲۰۱۷
شیئر کریں
پانامہ کے ہنگامے کے بعد ملک بھر میں احتساب کی بازگشت جاری ہے ایسی صورتحال میں اب بات پاناما سے بڑھ کر اقامہ تک جا پہنچی ہے سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں وزیر اعظم کا اقامہ سامنے آیا تو ملک بھر کے دیگر رہنمائوں کے اقامے بھی منظر عام پر آنا شروع ہو گئے ابھی تک سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا اقامہ سامنے آچکا ہے اور اب مبینہ طور پر وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا اقامہ بھی سوشل میڈ یا پر سامنے آگیا ہے تاہم اس حوالے سے احسن اقبال کی طرف سے ابھی تک کوئی تردید سامنے نہیں آئی۔