میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اصل ٹی وی ڈرامہ گم ہو چکا ، اب کم لکھتی ہوں مگر لکھنے کا عمل جاری ہے ‘ رائٹر حسینہ معین

اصل ٹی وی ڈرامہ گم ہو چکا ، اب کم لکھتی ہوں مگر لکھنے کا عمل جاری ہے ‘ رائٹر حسینہ معین

منتظم
هفته, ۲۲ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

آج اس طرح کے کوئی ڈائریکٹر نظر نہیں آتے جو میرے ڈرامے کو سکرپٹ کے مطابق پیش کر سکیں
سینئر ڈرامہ رائٹر حسینہ معین نے کہا ہے کہ اصل ٹی وی ڈرامہ گم ہو چکا ہے ، کیریئر میں پچاس سے زیادہ ڈرامہ سیریل لکھی ہیں جو تمام کی تمام کامیابی سے ہمکنار ہوئیں ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں جس دور میں ڈرامہ لکھا کرتی تھی اس وقت رائٹر اور ڈائریکٹر ملکر ڈرامے کی کاسٹ مکمل کیا کرتے تھے اور سکرپٹ کے مطابق ہر کردار کے لئے ایک اداکار کو منتخب کیا جاتا تھا جو ہماری نظر میں اس کردار کو بہتر طریقے سے ادا کر سکتا تھا ، اس وقت ٹی وی ڈرامے کی کئی ریہرسلیں ہوتی تھیں اور ہر اداکار سکرپٹ کے مطابق اپنے ڈائیلاگ کو اچھے طریقے سے یاد کرنے کے بعد پرفارم کرتا تھا مگر آج ریڈی میٹ ڈرامہ بن چکا ہے ۔ آج بننے والے ٹی وی ڈراموں میں اداکار سکرپٹ دیکھ کر اپنے جملے بول کر چلا جاتا ہے ۔ حسینہ معین نے کہا کہ جب میں پی ٹی وی کے لئے ڈرامے لکھا کرتی تھی تو اس وقت سکرپٹ پڑھنے والے ایک ایک لائن کو باغور دیکھتے تھے اور پھر اس سکرپٹ کو پاس کیا جاتا تھا مگر اب تو پی ٹی وی میں یہ ڈیپارٹمنٹ بھی تقریباً ختم ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پچاس سے زیادہ ڈرامہ سیریل لکھی ہیں جو تمام کی تمام کامیابی سے ہمکنار ہوئیں ، خاص طور پر ’’ ان کہی ‘‘ ، ’’ تنہائیاں ‘‘، ’’ انکل عرفی ‘‘ قابل ذکر ہیں ۔ جبکہ بالی ووڈ میں بننے والی فلم ’’ حناء ‘‘ کے ڈائیلاگ بھی میں نے ہی لکھے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آج مجھے اس طرح کے کوئی ڈائریکٹر نظر نہیں آتے جو میرے ڈرامے کو سکرپٹ کے مطابق پیش کر سکیں اسی وجہ سے میں اب کم لکھتی ہوں مگر لکھنے کا عمل جاری ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں