میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کی اہم وکٹ گرگئی‘ ناز بلوچ نے خان کو چھوڑ کر بلاول کو اپنالیا

پی ٹی آئی کی اہم وکٹ گرگئی‘ ناز بلوچ نے خان کو چھوڑ کر بلاول کو اپنالیا

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی کی ناز بلوچ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والی پی ٹی آئی خود تبدیل ہو گئی، عمران خان کو کئی مرتبہ کہا کہ سندھ پر توجہ دیں، لیکن ان کی توجہ صرف مرکز پر ہے، حقیقت میں بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کی صحیح ترجمانی کر رہے ہیں۔ اتوار کے روز پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کی سندھ میں ایک اہم وکٹ گرا دی، پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی ناز بلوچ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر ناز بلوچ نے کہا کہ تحریک انصاف نے صرف تبدیلی کے نعروں پر زور دیا ہے، لیکن عملی کام نہیں کیا،کئی مرتبہ عمران خان کو کہا کہ وہ سندھ پر بھی توجہ دیں، لیکن عمران خان جب بھی کراچی آئے تو ان کو ورکرز سے دور رکھا جاتا تھا اور ورکرز کو کوئی اہمیت بھی نہیں دی جاتی تھی، کیونکہ عمران خان خود بھی فوکس صرف مرکز پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں خواتین کو فیصلے کا کوئی بھی حق حاصل نہیں ہے، ہمیشہ مرد پیش پیش رہتے ہیں اس وجہ سے تحریک انصاف کے نظریاتی کارکن جماعت کو چھوڑ کر جا رہے ہیں، کیونکہ ان پر توجہ نہیں دی جاتی،تبدیلی کا نعرہ لگانے والی پی ٹی آئی خود ہی تبدیل ہو کر رہ گئی ہے۔ ناز بلوچ نے کہا کہ حقیقت میں نوجوانوں کی ترجمانی بلاول بھٹو کر رہے ہیں اور پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر بلاول بھٹو فریال تالپور سمیت قائم علی شاہ اور دیگر سینئر رہمنائوں نے خیرمقدم کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں