میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر اعلیٰ طفلی تسلیوں کے بجائے ٹھوس عملی اقدامات عمل میں لائیں

وزیر اعلیٰ طفلی تسلیوں کے بجائے ٹھوس عملی اقدامات عمل میں لائیں

منتظم
اتوار, ۳۰ اکتوبر ۲۰۱۶

شیئر کریں

اقبال احمد قائم خانی ….کراچی
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے میں آپ کے موقر روزنامے کی وساطت سے یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ وزیر اعلیٰ کے اعلانات اور عملی اقدامات تضادات پر مبنی ہیں۔ پہلے وہ راتوں رات کراچی شہر کو صاف ستھرا شہر بنانے کا اعلان کرتے ہیں پھر راتوں کو دورے کرنے کے بعد کہتے ہیں برسوں کا گند دنوں میں صاف نہیں ہوسکتا ہے۔ شادی ہالوں کے اوقات اور بازاروں کے اوقات کار کا اچھا اعلان کرتے ہیں لیکن پھر خود ہی عمل کے لئے دی گئی تاریخ کے فیصلے کو آئندہ سال کے لئے موقف کردیتے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ جب وزیر اعلیٰ اپنے کہے ہوئے اعلانات پر عمل کرنے میں اتنے بے اختیار اور بے بس ہیں تو پھر وہ اعلان کرنے سے پہلے ڈیڈ لائن کیوں دیتے ہیں؟۔ اب میں وزیر اعلیٰ کی توجہ اورنج لائن ترقیاتی منصوبے کی جانب دلانا چاہتا ہوں جس کے تعمیراتی منصوبے پر عمل درآمد کے باعث شہر کے تین اہم اضلاع ضلع وسطی ‘ جنوبی اور شرقی کا کچھ حصہ گہرے گڑھوں اور دھول مٹی سے شہریوں میں سانس اور گلے کی بیماریوں میں اضافے کا سبب بنا ہواہے ‘ عالمی تعمیراتی اصول کے مطابق اتنے بڑے میگا پراجیکٹ پر کوئی متبادل روٹ نہیں دیا گیا جو عوام کے بنیادی حقوق سے متصادم ہے لہٰذا وزیر اعلیٰ طفلی تسلیوں کے بجائے عوام کی بہتری کے ئے ٹھوس مثبت اقدامات عمل میں لائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں