احتجاج کیس، علیمہ خانم کے خلاف فیصلہ 26نومبر کو سنایا جائیگا
جرات ڈیسک
پیر, ۲۶ اکتوبر ۲۰۲۶
شیئر کریں
احتجاج کیس میں علیمہ کان کے خلاف فیصلہ 26نومبر کو سنایا جائے گا۔علیمہ خان کے خلاف 26نومبر احتجاج کیس کے معاملے میں پیرکو ایک بارپھر5 ویں مرتبہ فیصلہ موخر ہوگیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ مکر کردیا، جو اب 26نومبر کو سنایا جائے گا۔ سماعت کے موقع پر علیمہ خان نظر بند ہونے باعث پیش نہ ہوسکیں جبکہ مقدمے کے دیگر تمام 11ملزمان کمرہ عدالت موجود تھے۔وکیل صفائی فیصل محمود ملک اور پراسیکیوٹر بھی سماعت کے موقع پر عدالت میں موجود تھے۔واضح رہے کہ علیمہ خان کے خلاف مقدمہ تھانہ صادق آباد پولیس نے درج کیا تھا۔


