میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میر رضا قتل کیس کی رپورٹ منظرِ عام پر لانے کا فیصلہ

میر رضا قتل کیس کی رپورٹ منظرِ عام پر لانے کا فیصلہ

جرات ڈیسک
منگل, ۲۰ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

سندھ کابینہ کی رپورٹ محکمہ داخلہ کی ویب سائٹ پر جاری کرنے کی منظوری

متاثرہ خاندان کو بھی نقل فراہم کرنے کی ہدایت

 

سندھ کابینہ نے میر رضا قتل کیس کی تفصیلی رپورٹ منظرِ عام پر لانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رپورٹ پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے خصوصی ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق اجلاس کے دوران میر رضا قتل کیس کی رپورٹ سات مختلف لفافوں میں پیش کی گئی، جس کے بعد کابینہ نے اسے عوام کے سامنے لانے کی منظوری دے دی۔

کابینہ کے فیصلے کے تحت رپورٹ محکمہ داخلہ سندھ کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ رپورٹ کی ایک نقل متاثرہ خاندان کو بھی لازمی فراہم کی جائے۔

رپورٹ پر عمل درآمد اور پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے تشکیل دی گئی خصوصی ذیلی کمیٹی میں صوبائی وزرا ضیائ الحسن لنجار، ناصر حسین شاہ، سعید غنی اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ شامل ہوں گے۔ کمیٹی رپورٹ میں دی گئی سفارشات پر عمل درآمد کی نگرانی کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں