26نومبر احتجاج، علیمہ خان پر درج مقدمے کا فیصلہ چوتھی مرتبہ موخر
جرات ڈیسک
جمعه, ۱۶ اکتوبر ۲۰۲۶
شیئر کریں
فیصلہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے محفوظ کیا تھا
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علیمہ خان کے خلاف 26نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کا فیصلہ ایک بار پھر موخر کر دیا۔کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت نے محفوظ فیصلہ 26اکتوبر تک بغیر کارروائی کے موخر کیا۔سماعت کے دوران علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اے ٹی سی راولپنڈی نے مقدمے کا فیصلہ 22ستمبر کو محفوظ کیا تھا۔فیصلہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے محفوظ کیا تھا، عدالت نے چوتھی مرتبہ فیصلہ موخر کیا ہے۔


