آرٹیل 246 کے تحت خیبر پختونخوا میں فوج تعینات، نوٹیفکیشن جاری
جرات ڈیسک
اتوار, ۱۱ اکتوبر ۲۰۲۶
شیئر کریں
شہریوں کے جان و مال، سرکاری تنصیبات کی سیکیورٹی فوج کے ذمے ہوگی،نوٹیفکیشن
وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245کے تحت فوج کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فوج کی تعیناتی انتظامیہ کی معاونت کیلئے ہوگی، فوج شہریوں کی جان کے تحفظ کیلیے تعینات کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق شہریوں کے جان و مال، سرکاری تنصیبات کی سیکیورٹی فوج کے ذمے ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فوج کی تعیناتی 11اکتوبر 2026 کے ایمرجنسی کی مدت تک ہوگی، گورنر خیبرپختونخوا جی ایچ کیو سے مشاورت سے نفری کا تعین کریں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ مل کر دستوں کی تعداد طے کی جائے گی،پاک فوج کی تعیناتی سے متعلق حکم نامہ آئندہ گزٹ آف پاکستان پارٹ ٹو میں شائع کیا جائے گا۔


