پینٹاگون نے ایران کے خلاف 3 روزہ فضائی حملوں کا منصوبہ تیار کر لیا
شیئر کریں
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ دفاع کو یہ منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی تھی،امریکی حکام
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ پینٹاگون نے ایران کے خلاف 3 روزہ فضائی حملوں کا منصوبہ تیار کیا ہے جس میں ایران کے میزائل اور ڈرون ذخائر، توانائی کی تنصیبات اور فوجی کمانڈ مراکز کو نشانہ بنانے کے امکانات شامل ہیں۔امریکی اخبارکی رپورٹ میں نام ظاہر نہ کرنے والے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ دفاع کو یہ منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔امریکی عہدادر کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے کیمپ ڈیوڈ میں نائب صدر کی زیرِ قیادت اعلی حکام نے ان منصوبوں پر غور کیا تھا۔
امریکی اخبار کا یہ بھی کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے حال ہی میں سفارتی مذاکرات میں پیش رفت کا حوالہ دیا تھا اور صدر ٹرمپ چند ماہ میں ایران اور حوثیوں کے خلاف بڑے فوجی آپریشنز کی 5 تجاویز بھی مسترد کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ امریکا نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہیں کرے گا۔دوسری جانب امریکا نے رواں ماہ ایران کے قریب سمندری حدود میں اپنا تیسرا طیارہ بردار جنگی جہاز بھی تعینات کیا ہے۔ادھر تہران نے بحری جہازوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔


