میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ  نے استعفیٰ دے دیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفیٰ دے دیا

جرات ڈیسک
جمعرات, ۳ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفیٰ دے دیا

جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021 کو بطور ایڈیشنل جج تعینات ہوئے تھے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021 کو بطور ایڈیشنل جج تعینات ہوئے تھے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے 5 سال تین ماہ اور 27 دن جج کے عہدے پر رہنے کے بعد استعفیٰ دیا، انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر پاکستان کو بھجوایا۔

استعفے کے متن میں تحریر گیا کیا کہ جج کے منصب پر خدمات انجام دینا اعزاز اور باعث فخر رہا، عدالتی منصب سے مستعفی ہونے کے بعد قانونی سکالر شپ، پالیسی ریسرچ اور تقابلی عدالتی پریکٹس سے وسیع وابستگی کا فیصلہ کیا، عدالتی بنچ پر گزارے سال پیشہ ورانہ زندگی کے سب سے اہم اور بھرپور سال رہے، آئین اور قانون کی حکمرانی سے وابستگی کے عزم کے ساتھ بنچ چھوڑ رہا ہوں۔

جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے میں آئین اور قانون کی بالادستی سے وابستگی کا اظہار کیا اور سینئر ساتھی ججز اور سٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا۔جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے کی کاپی رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو بھی بھجوا دی۔ جسٹس راحیل کامران شیخ ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ میں 27 ویں نمبر پر تھے، بطور جج انہوں نے 126 رپورٹڈ ججمنٹس جاری کیں، جسٹس راحیل کامران نے جنوری 2036 میں ریٹائرڈ ہونا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں