میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مستونگ، کھڈکوچہ میں باغ میں دھماکا، 6 افراد جاں بحق، 3 زخمی

مستونگ، کھڈکوچہ میں باغ میں دھماکا، 6 افراد جاں بحق، 3 زخمی

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۱ اگست ۲۰۲۶

شیئر کریں

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں واقع ایک باغ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو مستونگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تمام افراد باغات میں کام کرنے والے مزدور بتائے گئے ہیں۔

دھماکے کی آواز دور دراز کے علاقوں میں بھی سنی گئی۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیر کر بم ڈسپوزل کا عملہ طلب کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کھڈکوچہ کے علاقے میں ہی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے افراد فرار ہو گئے، لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں