بابائے اردو مولوی عبدالحق کی65ویں برسی آج منائی جائے گی
جرات ڈیسک
اتوار, ۱۶ اگست ۲۰۲۶
شیئر کریں
بابائے اردو مولوی عبدالحق کی65ویں برسی(آج)16اگست اتوارکومنائی جائے گی ۔ مولوی عبدالحق 16نومبر 1918ء کو بھارت کے ضلع غازی آباد کے قصبہ یاپور میں پیداہوئے۔ وہ انجمن ترقی اردو کے بانی تھے جو علی گڑھ میں 1903 ء میں قئام ہوئی تھی۔ مولوی عبدالحق نومبر 1947ء کو پاکستان آگئے۔ ان کا ادبی ورثہ اردو ڈکشنری بورڈ میں موجود ہے۔ انہوں نے کراچی میں ایک اردو کالج قائم کیا۔مولوی عبدالحق برصغیر پاک وہند کے عظیم مفکر،محقق،ماہر لسانیات اور معلم تھے۔ انہوں نے انگریزی اردو ڈکشنری بھی ترتیب دی انہوں نے اپنی پوری زندگی اردو زبان کی ترویج و ترقی اور فروغ کیلئے وقف کر دی۔حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں صدارتی اعزاز برائے حسن کاکردگی سے نوازا گیاوہ کینسر کے باعث 16اگست 1961ء کو کراچی میں وفات پاگئے۔


