میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نثار کھوڑو کے خلاف زمین کے ریکارڈ میں بدعنوانی کی تحقیقات کا حکم

نثار کھوڑو کے خلاف زمین کے ریکارڈ میں بدعنوانی کی تحقیقات کا حکم

جرات ڈیسک
جمعه, ۷ اگست ۲۰۲۶

شیئر کریں

اسپیشل جج اینٹی کرپشن کی جائیداد ہیر پھیر معاملے کی تحقیقات، متعلقہ افسران کے بیانات ریکارڈ کرنے کی ہدایت

قربان علی عباسی کی درخواست پر احکامات ، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو چھ ہفتوں میں انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم

۔۔۔۔۔

لاڑکانہ میں انسداد بدعنوانی کی عدالت نے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کے خلاف زرعی زمین کے ریکارڈ میں بدعنوانی کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے نثار کھوڑو کے خلاف جائیداد کی ہیر پھیر کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ اسپیشل جج اینٹی کرپشن نے متعلقہ افسران کے بیانات ریکارڈ کرنے کی ہدایت بھی کی۔ سابق میونسپل چئرمین قربان علی عباسی کی درخواست پر عدالت نے احکامات دیے اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاڑکانہ ریجن کو چھ ہفتوں میں انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں