میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی سی ایل نے زیرآب کیبل سسٹم AAE-1 کے پاکستان آپریشن کو کمیشن کردیا

پی ٹی سی ایل نے زیرآب کیبل سسٹم AAE-1 کے پاکستان آپریشن کو کمیشن کردیا

منتظم
هفته, ۸ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (ویب ڈیسک) پی ٹی سی ایل نے ایشیا ، افریقااور یورپ 1- (AAE-1) کی کمیشننگ کا اعلان کردیا ہے جو جنوب مشرقی ایشیا کو یورپ کے ساتھ براستہ مصر منسلک کرتا ہے۔گزشتہ تقریباً 15 برسوں میں 25,000 کلومیٹر رقبے پر محیط یہ سب سے بڑا زیرِ آب کیبل ہوگا۔اس کیبل کا 5 فائبر پیئر میں کم از کم 40 ٹیرا بائٹ فی سیکنڈ کی صلاحیت کی حامل AAE-1 کا 100Gbps ٹرانسمیشن ٹیکنالوجی سے آغاز کیا گیا ہے جسے مستقبل میں بڑھتی بینڈوڈتھ کی مانگ کے پیش نظر اپ گریڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔ AAE-1 کی نمایاں خصوصیات میں کم لیٹینسی ، ٹرنک اور برانچ میں کوئی فرق نہ ہونا اور کسی بھی دو مقام کے درمیان بہترین رابطہ شامل ہیں ۔ پی ٹی سی ایل گذشتہ 70برس سے قوم کو فکسڈ لائن ٹیلی فون کی سہولیات فراہم کر رہا ہے اور ملک کا سب سے بڑا براڈبینڈسروس مہیا کرنے والاادارہ ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن میں ریڑھ کی ہڈی ہونے کی حیثیت سے پی ٹی سی ایل اس سے قبل 3بین الاقوامی زیر آب کیبل کنسورشیم ـ’’ SMW-3، SMW-4اور IMEWE‘‘ کا ممبرہے ۔پی ٹی سی ایل کی AAE-1 میں اتنی بڑی سرمایہ کاری اس عہد کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ اپنے صارفین کومتنوع اور دشوار گزار راستوں کے ذریعے بہتر معیاری سروس فراہم کرنے کر رہا ہے، جس کا مقابلہ پاکستان میں موجود کوئی دوسرا آپریٹر نہیں کرسکتا ۔ مزید یہ کہ پی ٹی سی ایل صارفین کی جانب سے بینڈوڈتھ کی بڑھتی ہوئی مانگ کی ضرورت کو پورا کرے گا جس سے انٹرنیٹ کے ذریعہHDویڈیوزاور لائیو سٹریمنگ دیکھی جاسکیںگی، اس طرح پی ٹی سی ایل پاکستان کو ڈیجیٹل بنیادوں پر منسلک کرنے کے اپنے عزم میں آگے بڑھ رہا ہے ۔نیٹ ورک پلاننگ میں نیٹ ورک کے پھیلاوکو ترجیح دی گئی ہے ۔ سروس کے تسلسل ، سیکیورٹی اور نیٹ ورک کی کارکردگی کیلئے ایک سے زائد راستوں کا ہونا انتہائی ضروری ہے ۔ اس پیش رفت میںپی ٹی سی ایلمعروف عالمی ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ ہے جن میں چائنا یونی کوم،سی آئی ایل( حیال روٹ) ، جبوتی ٹیلی کام، اتصالات، جی ٹی 5ایل، موبلی،عمان ٹیل، اوریڈو،اوٹی ای جی، پی سی سی ڈبلیو، پی ٹی سی ایل،ریلائنس جیو، ریٹیلٹ، ٹیلی کام ایجپٹ، ٹیلی یمن، ٹی او ٹی، ویٹیل، وی این پی ٹی اور وی ٹی سی شامل ہیں جو پاکستان کو ہانگ کانگ ، ویت نام، کمبوڈیا ، تھائی لینڈ، ملائیشیا، اور سنگاپورسے جوڑتا ہے ، اس سے آگے مشرق میں میانمار(برما)، بھارت اور پھر عمان ،متحدہ عرب امارات، قطر، یمن، جبوتی، سعودی عرب ، مصر، یونان، مشرق وسطیٰ اور یورپ میں اٹلی اور فرانس سے منسلک کرتا ہے۔AAE-1 کی تکمیل نہ صرف اپنی پسند کا بنیادی راستہ فراہم کرے گا بلکہ پہلے سے موجود دشور گزار اورانتہائی تنگ راستوں پر تحفظ اور تنوع بھی فراہم کرے گا۔AAE-1 ایک اوپن ایکسس نیٹ ورک ہے جو ہانگ کانگ، سنگا پور، اورفرانس کے کیریئر نیوٹرل پی او پی کو جوڑتا ہے، اور جہاں مالکان PoPsمیںیاAAE-1کے کیبل اسٹیشن پراپنی مرضی کے بیک ہال فراہم کرنے والوں کو منتخب کرسکتے ہیں ۔یہ خلیجی ممالک ( عمان ، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات) میں فیوچر پروف کنیکٹی وٹی کا گیٹ وے افریقا ( جبوتی) تک فراہم کرتی ہے اورپاکستان ،میانمار، تھائی لینڈ ، ویت نام اور یمن کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ کو انتہائی تنوع زیرآب کنیکٹویٹی فراہم کرتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں