میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تھرپارکر،بکریاں چوری کے الزام میں پولیس اہلکاروں کے تشدد سے نوجوان جاں بحق

تھرپارکر،بکریاں چوری کے الزام میں پولیس اہلکاروں کے تشدد سے نوجوان جاں بحق

جرات ڈیسک
اتوار, ۱۲ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

بکریاں چوری کے الزام اور نوجوان کی ہلاکت کے واقعے پر ڈیپلو تھانے میں 3 پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تھرپارکر کی تحصیل ڈیپلو کے قریب بکریاں چوری کے الزام میں پولیس اہلکاروں کے تشدد سے نوجوان انتقال کرگیا۔

بکریاں چوری کے الزام اور نوجوان کی ہلاکت کے واقعے پر ڈیپلو تھانے میں 3 پولیس اہلکاروں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق تینوں اہلکاروں نے نوجوان پر تشدد کیا جس سے وہ جاں بحق ہوا، اہلکار نوجوان کی لاش ڈیپلو ہسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

مقدمہ درج ہونے کے بعد ورثا لاش لیکر آبائی گاؤں روانہ ہوئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں