جرمنی جانے والے پاکستانی طلبہ کی تعداد میں 14 فیصد اضافہ
جرات ڈیسک
اتوار, ۱۲ جولائی ۲۰۲۶
شیئر کریں
اسلام آباد میں جرمنی کے ہیڈ آف قونصلرکائے روٹزبرگر نے کہا ہے کہ گزشتہ 2 برسوں کے مقابلے میں جرمنی جانے والے پاکستانی طلبہ کی تعداد میں 14فیصد اضافہ ہوا ہے۔
گفتگو کرتے ہوئے کائے روٹزبرگر نے کہا کہ جرمنی آنے والے پاکستانی طلبہ بہت ذہین ہوتے ہیں، اعلیٰ یونیورسٹیوں میں پڑھتے ہیں اور بہترین کیرئیرز کی تلاش میں رہتے ہیں۔
جرمنی کے ہیڈ آف قونصلر کے مطابق گزشتہ 2 برسوں کے مقابلے میں جرمنی جانے والے پاکستانی طلبہ کی تعداد میں 14 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی طلبہ جرمن زبان سیکھ کر اس میں مہارت حاصل کر رہے ہیں،
جرمنی کی بڑی یونیورسٹیاں ایجنٹس کے ذریعے داخلے نہیں دیتیں، ویزا کے حوالے سے تمام قواعد جرمنی کے سفارت خانے کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔


