میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایران کے عمان، قطر، اردن، بحرین، کویت میں امریکی فوجی اہداف پر حملے

ایران کے عمان، قطر، اردن، بحرین، کویت میں امریکی فوجی اہداف پر حملے

جرات ڈیسک
اتوار, ۱۲ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

قطر میں جنگی طیاروں کی دیکھ بھال اور مرمت کا مرکز اور ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر تباہ

 

ایران پر تازہ امریکی حملوں کے بعد عمان، قطر، اردن، بحرین اور کویت میں ایران کی جانب سے امریکی فوجی اہداف پر حملے کیے گئے۔

ایران کی پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ عمان کی بندرگاہ دقم میں امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں کے لیے استعمال ہونے والے لاجسٹک سپورٹ مراکز اور ایندھن بھرنے والے پلیٹ فارمز پر شدید اور اچانک حملہ کیا ہے۔

قطر میں العدید فضائی اڈے پر بھی بیلسٹک میزائل داغے اور جنگی طیاروں کی دیکھ بھال اور مرمت کا مرکز اور ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر تباہ کردیا گیا۔

ایرانی فوج نے کویت اور بحرین میں امریکی فوج کے زیر استعمال پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام، اسلحہ گودام اور ریڈار تنصیب کو نشانہ بنانے کا بھی دعوی کیا ہے۔

علاوہ ازیں اردن کے سلطان حسن ایئر بیس پر امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور ایم کیو نائن ڈرونز کا ہینگر تباہ کرنے کا دعوی بھی کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں