میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی سی بی نے آئندہ ماہ چار ٹیموں کے ون ڈے ٹورنامنٹ کی تصدیق کردی

پی سی بی نے آئندہ ماہ چار ٹیموں کے ون ڈے ٹورنامنٹ کی تصدیق کردی

جرات ڈیسک
جمعرات, ۹ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

ورلڈکپ 2027 میں لگ بھگ ڈیڑھ برس ہے اور تیاریاں شروع کرنے کا وقت ہے،عاقب جاوید

 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ چار ٹیموں کے ون ڈے ٹورنامنٹ کی تصدیق کردی۔

پی سی بی کے مطابق فرسٹ کلاس سیزن کے آغاز سے قبل اگست میں چار ٹیموں کا ٹورنامنٹ کھیلا جائے گا اس حوالے سے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید نے بتایا کہ ورلڈکپ 2027 میں لگ بھگ ڈیڑھ برس ہے اور تیاریاں شروع کرنے کا وقت ہے، کھلاڑیوں کا ورلڈکپ سے پہلے ایک پول تیار کرنے کے لیے ٹورنامنٹ کرا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز اور کوچز نے مل بیٹھ کر چار ٹیموں کا ٹورنامنٹ ڈیزائن کیا ہے جس میں وائٹ بال کے تمام کھلاڑی شریک ہوں گے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ سلیکٹرز اور کوچز ہر کھلاڑی کے رول کے مطابق پلئینگ الیون بنائیں گے اور ٹورنامنٹ سے ہمیں یہ پتا چل جائے گا کہ کس پول کو لے کر آگے چلنا ہے، میچز ٹیلی کاسٹ ہوں گے ، سب کی پرفارمنس سامنے ہوگی اور پول بنانا آسان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی ون ڈے میں رینکنگ ٹاپ فور میں ہونی چاہیے، اس سے نیچے رینکنگ ہو مانا نہیں جاسکتا، اب رینکنگ کی چھلانگ لگے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں