میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قطر کے ایل این جی پلانٹ میں دھماکا؛ 13 افراد جاں بحق، 66 زخمی؛ پاکستانی بھی شامل

قطر کے ایل این جی پلانٹ میں دھماکا؛ 13 افراد جاں بحق، 66 زخمی؛ پاکستانی بھی شامل

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ جون ۲۰۲۶

شیئر کریں

دھماکا اس وقت پیش آیا جب مارچ میں ایرانی حملے کے بعد بند کی گئی تنصیبات کو دوبارہ فعال کیا جا رہا تھا،دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی اس کا اثر مرکزی دوحا تک محسوس کیا گیا، وزیر توانائیقطر
ہمارے 13 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن کا تعلق بھارت، پاکستان سے ہے، 66 افراد زخمی ہوئے ،راس لفان سے 70 کلومیٹر دور رہائشی علاقوں میں کھڑکیاں لرز اٹھیں،صحافیوں سے گفتگو

قطر کے راس لفان ایل این جی کمپلیکس میں دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔یہ دھماکا اس وقت پیش آیا جب مارچ میں ایرانی حملے کے بعد بند کی گئی تنصیبات کو دوبارہ فعال کیا جا رہا تھا۔ قطر کی وزارتِ توانائی نے ایک بیان میں کہا کہ دھماکے میں 13 افراد جاں بحق اور 66 زخمی ہوئے ہیں۔ بیان کے مطابق پلانٹ کی برآمدی صلاحیت متاثر نہیں ہوئی اور نہ ہی ماحولیات کو کوئی خطرہ لاحق ہے۔ قطر کے وزیر توانائی سعد شریدہ الکعبی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘آج مجھے ایک ایسا اعلان کرنا پڑ رہا ہے جس کے بارے میں مجھے امید کی تھی کہ اس کی کبھی نوبت نہیں آئے گی، اور وہ یہ ہے کہ ہمارے 13 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن کا تعلق بھارت اور پاکستان سے ہے۔ 66 افراد زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج جاری ہے’۔ قطر انرجی کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ دھماکا پلانٹ کے کس حصے میں ہوا یا نقصان کی نوعیت کیا ہے، تاہم سعد الکعبی نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کا اثر مرکزی دوحہ تک محسوس کیا گیا اور راس لفان سے 70 کلومیٹر دور رہائشی علاقوں میں بھی کھڑکیاں لرز اٹھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں