میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہمیں دیوار سے لگانا بند نہ کیا تو سسٹم سے الک ہو جائیں گے، تحریک انصاف

ہمیں دیوار سے لگانا بند نہ کیا تو سسٹم سے الک ہو جائیں گے، تحریک انصاف

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ جون ۲۰۲۶

شیئر کریں

جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر
گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے اور جھانسے میں ہرگز نہیں آئیں گے ،چیئرمین پی ٹی آئی کارنر میٹنگ سے خطاب

پاکستان تحریک انصاف کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر نے گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کے سلسلے میں مخالفین پر کڑی تنقید کی ہے، انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے تحریک انصاف کو سیاسی تنہائی سے نہ نکالنے کی صورت میں پورے نظام سے باہر ہونے کی دھمکی بھی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے جہاں پی ٹی آئی کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر خان نے مسلم لیگ ن و دیگر حکومتی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو آڑے ہاتھوں لیا، انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومتی بیانیے کو مکمل طور پر مسترد کردیں۔مخالفین کی انتخابی مہم پر تنقید کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جو لوگ پاکستان میں اپنے ذاتی حلقے تک ہار گئے، وہ آج گلگت بلتستان کے غیور لوگوں سے ووٹ مانگنے کے لیے وہاں پہنچ چکے ہیں، گلگت بلتستان کے غیرت مند اور خوددار لوگ ان بیرونی رہنماؤں کو اور ان کے پورے نظریے کو مکمل طور پر مسترد کر دیں گے۔حکومت کی کارکردگی اور سیاسی ہتھکنڈوں پر ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی گزشتہ چار سال کی کارکردگی کا نچوڑ صرف اور صرف یہ ہے کہ کسی بھی طرح پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن جیت سکیں، ملک اور گلگت بلتستان کے عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے اور جھانسے میں ہرگز نہیں آئیں گے۔حکومت کو آخری وارننگ دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے ایک انتہائی سخت فیصلہ کرنے کا اشارہ دیا اور کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف جاری سیاسی انتقام اور آئیسولیشن یعنی سیاسی تنہائی کو فوری طور پر ختم کیا جائے، اگر تحریک انصاف کی آئیسولیشن ختم نہ کی گئی، تو پارٹی یہ حتمی فیصلہ کرنے پر مجبور ہو جائے گی کہ کیوں نہ ملک کی ہر اسمبلی کا مکمل بائیکاٹ کر دیا جائے اور اس پورے کے پورے سیاسی نظام سے ہی باہر نکل جایا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں