وفاقی حکومت نے پارہ چنار کو نو گو ایریا کیوں بنادیا ہے، بلاول بھٹو
ویب ڈیسک
جمعه, ۳۰ جون ۲۰۱۷
شیئر کریں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کے ایک وفد کو جوشمالی علاقہ جات میں بم دھماکوں کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کے لئے پارہ چنار جانا چاہتا تھا وہاں لینڈنگ کی اجازت نہ دینے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ وفد میں سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک اورقومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی بھی شامل تھے۔بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت سے سوال کیا ہے کہ اس نے پارہ چنار کو نو گو ایریا کیوں بنادیا ہے، انہوں نے کہا کہ اس سفاکانہ واقعہ کے بعد کوئی بھی حکومتی نمائندہ متاثرین سے ہمدردی کے لئے وہاں نہیں گیا جب پیپلز پارٹی کے وفد نے وہاں جانے کی کوشش کی تو اس کے ہیلی کاپٹر کو وہاں اترنے کی اجازت نہیں دی گئی اور وفد کے ارکان کو مجبور کیا گیا کہ واپس لوٹ جائیں۔