میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، نارتھ ناظم آباد میں رہائشی پلاٹوں پر کمرشل قبضہ، شہری پریشان

سندھ بلڈنگ، نارتھ ناظم آباد میں رہائشی پلاٹوں پر کمرشل قبضہ، شہری پریشان

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۲ مئی ۲۰۲۶

شیئر کریں

رہائشی علاقوں میں دکانیں، ریسٹورنٹس اور دفاتر،ریحان الائچی کی مجرمانہ خاموشی
پلاٹ ایل 118، اے 824پر قوانین کی دھجیاں اڑانے والوں کو کھلی چھو ٹ

نارتھ ناظم آباد کے رہائشی علاقوں میں کمرشل تعمیرات نے شہری زندگی کو عذاب بنا دیا ہے ۔ گلیوں اور سڑکوں پر قائم رہائشی پلاٹ اب تیزی سے دکانوں، دفاتر، کلینکس، ریسٹورنٹس اور شور شرابے کے مراکز میں تبدیل ہوتے جا رہے ہیں جبکہ متعلقہ ادارے کے ڈائریکٹر ڈیمولیشن ریحان الائچی مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ رہائشی سکون مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ دن بھر ٹریفک جام، غیر قانونی پارکنگ، جنریٹرز کا شور اور رات گئے تک جاری کاروباری سرگرمیاں لوگوں کی زندگی اجیرن بنا رہی ہیں۔ شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بااثر عناصر سرکاری قوانین کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے رہائشی پلاٹوں کو کھلے عام کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔زمینی حقائق کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ کے پلاٹ اے 824 اور بلاک ایل کے پلاٹ نمبر اے 118 پر نقشوں کے برعکس تعمیرات جاری ہیں ۔مقامی افراد کے مطابق متعدد سڑکیں اب بازار کا منظر پیش کرتی ہیں جہاں پیدل چلنا تک مشکل ہو چکا ہے ۔ رہائشی علاقوں میں بڑھتی کمرشل سرگرمیوں کے باعث نہ صرف ماحول آلودہ ہو رہا ہے بلکہ سیکیورٹی مسائل میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔ شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر رہائشی علاقوں کو ہی کاروباری مراکز میں بدلنا تھا تو پھر شہر میں ماسٹر پلان اور بلڈنگ قوانین کا ڈھونگ کیوں رچایا گیا؟شہری حلقوں نے وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کیا جائے ، ذمہ دار افسران کا احتساب کیا جائے اور رہائشی علاقوں کا اصل تشخص بحال کیا جائے تاکہ عوام کو سکون کا سانس مل سکے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں