میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیٹرول پر 5 روپے کی تاریخی کمی پر دل کر رہا ہے کہ خوشی سے ناچیں،کراچی کے عوام غصے میں

پیٹرول پر 5 روپے کی تاریخی کمی پر دل کر رہا ہے کہ خوشی سے ناچیں،کراچی کے عوام غصے میں

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ مئی ۲۰۲۶

شیئر کریں

آج کل 5 روپے میں آتا کیا ہے؟ اتنے پیسے تو گھر کے چھوٹے بچے بھی پکڑنے سے انکار کر دیتے ہیں،شہری کی دہائی
حکومت نے عوام پر اتنا بڑا احسان کیا ہے جیسے ساری نیکیاں ایک ساتھ ہی سمیٹ لی ہوں،شہریوں کی میڈیا سے گفتگو

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں کمی پر عوام نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا 5 روپے کی تاریخی کمی پر دل کر رہا ہے کہ خوشی سے ناچیں۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر کی حالیہ معمولی کمی پر عوام نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر قرار دے دیا۔مہنگائی کے ستائے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے پٹرول کی قیمتیں آسمان پر پہنچانے کے بعد محض 5 روپے کا ریلیف دے کر عوام کے ساتھ مذاق کیا ہے۔پٹرول پمپس پر موجود شہریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔موٹر سائیکل سواروں اور گاڑی مالکان کا کہنا تھا کہ حکومت نے 5 روپے سستا کر کے عوام پر اتنا بڑا احسان کیا ہے جیسے ساری نیکیاں ایک ساتھ ہی سمیٹ لی ہوں۔شہریوں نے طنزیہ انداز میں کہا، "شکر ہے حکمرانوں کو غریب عوام پر ترس تو آیا، لیکن اس معمولی کمی سے ہماری زندگی پر کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔”میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے موجودہ معاشی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں 5 روپے کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ایک شہری نے دہائی دیتے ہوئے کہا، "آج کل 5 روپے میں آتا کیا ہے؟ اتنے پیسے تو گھر کے چھوٹے بچے بھی پکڑنے سے انکار کر دیتے ہیں، حکومت نے پٹرول پر اتنی رقم کم کر کے عوام کو کیا ریلیف دیا ہے؟”قیمتوں میں کمی پر جہاں عوام غصے میں دکھائی دیے، وہیں کچھ شہریوں نے اس فیصلے پر شدید طنزیہ مظاہرہ کیا، ایک شہری نیمایوسی کے عالم میں مسکراتے ہوئے کہا، "پٹرول پر 5 روپے کی اس تاریخی اور شاندار کمی پر تو اب میرا دل کر رہا ہے کہ خوشی سے ناچنا شروع کر دوں۔”


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں