میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سید صلاح الدین عالمی دہشت گرد قرار ‘ پاکستان کا امریکی فیصلہ ماننے سے انکار

سید صلاح الدین عالمی دہشت گرد قرار ‘ پاکستان کا امریکی فیصلہ ماننے سے انکار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۹ جون ۲۰۱۷

شیئر کریں

واشنگٹن/ نئی دہلی/ اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے کشمیری رہنماء سید صلاح الدین کو عالمی دہشتگرد قرار د یتے ہوئے تمام اثاثے منجمد کر دیے گئے، وائٹ ہاوس کے باہر کشمیریوں اور سکھ برادری کی جانب سے زبردست مظاہرہ تفصیلات کے مطابق دورہ امریکا پر ٹرمپ کی نریندر مودی کو خوش کرنے کی کوشش امریکانے کشمیری رہنما حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دہرا معیار پھر سامنے آ گیاوائٹ ہائوس کے باہر نہ مظلوم کشمیریوں کی آواز سنی گئی نہ ہی سکھ کمیونٹی کے احتجاج پر کوئی دھیان دیا گیا، اربوں ڈالرز کے معاہدوں کے لئے مودی کو خوش کر دیا، مودی کی امریکی یاترا پر امریکا نے کشمیری رہنماء حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا،امریکا میں ان کے اثاثے منجمد کر دیے گئے۔ دوسری جانب ٹرمپ مودی ملاقات کے وقت وائٹ ہاوس کے باہر کشمیریوں اور سکھ کمیونٹی نے بھارتی مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مودی کیخلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کیے۔ ادھر دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں سید صلاح الدین کا نام لیے بغیر کہا کہ امریکا کی جانب کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے افراد پر لگائی جانے والی پابندیاں کشمیریوں کے ساتھ انصاف نہیں ہے، دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان نے حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین کا نام لیے بغیر ان کو امریکا کی جانب سے دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے حامیوں کے لیے ناانصافی سے تعبیر کیا دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے باور کرایا کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی سیاسی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ جبکہ متحدہ جہاد کونسل نے کہا کہ سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دینا عالمی قوانین کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔اقوام متحدہ کی نمائندہ تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی واشنگٹن میں ملاقات کے بعد 6مسلمان ملکوں کی سفارتی پالیسی میں نرمی جبکہ پاکستان او رچین کے بہتر تعلقات او رسی پیک کو ناکام کرنے کیلئے ایک بار پھر متحد ہوکر تحریک آزادی میں اہم رو ل ادا کرنے والی تنظیم حزب المجاہدین جو اپنے حق خودارادیت اور معصوم کشمیریوں کی جدو جہد کیلئے اہم رو ل ادا کررہی ہے اس پر پابندی، جبکہ سپریم کمانڈر سید صلاح الدین کو دہشتگرد قرار دینا انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے، جبکہ بھارت گزشتہ 70 سالوں سے مظلوم کشمیریوں پر غاضبانہ قبضے کے خواب دیکھ کر قتل عام کرنے کے علاوہ مظلوم کشمیریوں پر جانوروں پر استعمال ہونیو الی پیلٹ گن کا آزادانہ استعمال جس سے ہزاروں افراد معذور ہوکر رہ گئے، جبکہ اس وقت تک لاکھوں افراد جاں بحق کے علاوہ خواتین بیوہ اور بچے یتیم ہوگئے، اس پر امریکا نے بجائے نوٹس لینے کے الٹا بھارت کی حمایت کرکے ثابت کردیا ہے کہ ا مریکی صدر پاک چائنا تعلقات پر خوش نہیں ہے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے امریکا کی جانب سے سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دیے جانے پر ان کا ذکر کیے بغیر کہا کہ یہ بات تشویشناک ہے کہ امریکی انتظامیہ ہندوستان کی زبان بولنے لگی ہے، وزیر داخلہ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی وائٹ ہاس یاترا کے بعد امریکی حکومت کے بیان سے ظاہر ہو رہا ہے کہ امریکی انتظامیہ کے نزدیک معصوم کشمیریوں کے خون کی کوئی اہمیت نہیں، جاری بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے حزب المجاہدین کے کمانڈر کا نام لیے بغیر اپنے مقف میں کہا کہ ہندوستان نہ صرف کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث ہے بلکہ وہ روز اول سے حق خود ارادیت کی جائز اور منصفانہ تحریک کو دبانے اور آزادی کی کاوشوں کو دہشت گردی کے طور پر پیش کرنے کی کوششوں میں بھی مصروف ہیوزیر داخلہ نے کہا کہ لگتا یوں ہے کہ شاید انسانی حقوق کے حوالے سے عالمی قوانین کا اطلاق کشمیر میں نہیں ہوتا۔ مقبوضہ کشمیرمیں سینئر حریت رہنمائوں سید علی گیلانی میر واعظ عمرفاروق اور محمد یاسین ملک نے عید الفطر کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے علاقے میں عائد پابندیوں اور حریت قیادت کو مذہبی فرائض کی ادائیگی سے روکنے کی شدید مذمت کی ہے، سید علی گیلانی نے اپنے پیغام میں میر واعظ عمرفاروق محمد یاسین ملک محمد اشرف صحرانی اوردیگر مزاحمتی رہنمائوں اور کارکنوں کو عید کے موقع پرگھروں اور جیلوںمیں نظربند کرنے پر قابض انتظامیہ کی شدید مذمت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں