میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ای او بی آئی کے سینکڑوں ریٹائرڈ ملازمین کی طبی سہولیات بند

ای او بی آئی کے سینکڑوں ریٹائرڈ ملازمین کی طبی سہولیات بند

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ مئی ۲۰۲۶

شیئر کریں

50 برس مکمل ، انتظامی بحران کا شکار شدید بیمار پنشنرز کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں
ادارے میں مستقل چیئرمین کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث انتظامی معاملات شدید متاثر

نجی شعبے کے ملازمین کو بڑھاپے میں پنشن اور سماجی تحفظ فراہم کرنے والا قومی ادارہ ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی)اپنے قیام کے پچاس برس مکمل ہونے کے باوجود شدید انتظامی بحران کا شکار ہوگیا، جبکہ ادارے کے سینکڑوں ریٹائرڈ ملازمین کی طبی سہولیات بند کیے جانے کے بعد شدید بے چینی اور اضطراب کی فضا پیدا ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ دو برس سے ادارے میں مستقل چیئرمین کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث انتظامی معاملات شدید متاثر ہوئے ہیں، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض بااثر افسران اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث ہیں۔ اسی سلسلے میں ای او بی آئی کے ڈائریکٹر محمد نعیم شوکت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے سینکڑوں ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے زیر کفالت اہل خانہ کی طبی سہولیات غیر قانونی طور پر معطل کردی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں