میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ایس ایل کے میچزتماشائیوں کے بغیر کرانے کا فیصلہ

پی ایس ایل کے میچزتماشائیوں کے بغیر کرانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

میچز کراچی اور لاہور میں ہوں گے،وزیراعظم اورسکیورٹی اداروں سے مشاورت ہوئی،محسن نقوی
خطے کی صورتحال بہترہونے تک شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں ہوگی،چیئرمین پی سی بی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ عالمی توانائی اور تیل کے بحران کے باعث پاکستان سپر لیگ کے میچز بغیر تماشائیوں کے منعقد ہوں گے تاہم ایونٹ اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہے گا،افتتاحی تقریب بھی منسوخ کر دی گئی ہے،پی ایس ایل ہمارا انٹرنیشنل برانڈ ہے،وزیراعظم اورسکیورٹی اداروں سے مشاورت ہوئی،خطے کی صورت حال بہترہونے تک شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں ہوگی،سکیورٹی کا کوئی ایشو نہیں ہے ،ہمارے ادارے الرٹ ہیں،ہمیں اپنی ایجنسیز پر پورا یقین ہے،ایجنسیز نے کئی چیزوں کو ہونے سے پہلے ہی روک دیا۔یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچزصرف دو شہروں میں ہوں گے،لاہور اور کراچی میں ایونٹ کے میچ منعقد ہوں گے،فیصل آباد،پشاورک یشائقین سے میچزکی میزبانی واپس لینے پرمعذرت چاہتا ہوں، ٹکٹس کے پیسے واپس کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نیاشیڈول دیں گے،جس میں کھلاڑیوں کی موومنٹ کم ہوگی،لیگ چھوڑنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کررہے ہیں۔محسن نقوی نے کہا ہماری فرنچائزز سے بھی مشاورت ہوئی ہے،فرنچائززکا گیٹ منی کانقصان پی سی بی پورا کرے گا،اگرلیگ ملتوی کرتے تو آگے ونڈو نہیں ہے،سال بھرپی ایس ایل نہیں کراسکتے تھے،اس مرتبہ پی ایس ایل کی ریکارڈ ویورشپ دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 26 مارچ سے ہی شروع ہوگی، افتتاحی تقریب منسوخ کر دی گئی ہے۔انہوںنے کہا کہ فینز ٹکٹ کے پیسے واپس لے سکیں گے، فینز سے معذرت خواہ ہیں، دعا ہے خطے کے حالات جلد معمول پر آجائیں، پی سی بی کے فل ٹائم لوگ پی ایس ایل میں نہیں جا سکتے، پارٹ ٹائم لوگ پی ایس ایل کی ٹیموں کے ساتھ کام کر سکیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں