علی لاریجانی کا ہاتھ سے لکھا پیغام سوشل میڈیا پر جاری
جرات ڈیسک
بدھ, ۱۸ مارچ ۲۰۲۶
شیئر کریں
ایرانی بحریہ کے شہدا کی یاد ہمیشہ ایرانی قوم کے دل میں زندہ رہے گی، ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری کا بیان
ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کا ہاتھ سے لکھا پیغام سوشل میڈیا پر جاری کردیا گیا۔
علی لاریجانی کا پیغام ایرانی بحریہ کے شہدا کی نماز جنازہ کے موقع پر لکھا گیا ہے۔
پیغام میں انہوں نے تحریر کیا کہ ایرانی بحریہ کے شہدا کی یاد ہمیشہ ایرانی قوم کے دل میں زندہ رہے گی۔
علی لاریجانی نے تحریر کیا کہ یہ شہادتیں برسوں تک ایران کی فوج کی بنیاد کو مضبوط کریں گی۔
ایرانی سیکیورٹی چیف نے تحریر کیا کہ اللّٰہ تعالیٰ سے ان پیارے شہیدوں کے درجات کی بلندی کی دعا کرتا ہوں۔
خیال رہے کہا کہ اس سے قبل اسرائیل کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ انہوں نے تازہ حملوں میں ایرانی سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کو شہید کردیا ہے۔


