ایرانی حملوں کے بعد تل ابیب میں بجلی بند، خاتون کا نیتن یاہو حکومت سے شکوہ
جرات ڈیسک
پیر, ۹ مارچ ۲۰۲۶
شیئر کریں
تل ابیب میں ایرانی حملوں کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی منقطع ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ایک اسرائیلی خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شکایت کی کہ وہ اندھیرے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ خاتون نے کہا کہ ہم اندھیرے میں ہیں، ہمارے گھروں میں بجلی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اور سوال اٹھایا کہ نتین یاہو کی حکومت میں یہ صورتِ حال آخر کب تک برداشت کرنی پڑے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ ایرانی حملوں کے نتیجے میں تل ابیب کے بعض حصوں میں بجلی کا نظام متاثر ہوا ہے جس کے باعث شہریوں کی روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔


