میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رمضان المبارک کے آتے ہی منافع خورمافیا متحرک، عوام کی مشکلات میں اضافہ

رمضان المبارک کے آتے ہی منافع خورمافیا متحرک، عوام کی مشکلات میں اضافہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ فروری ۲۰۲۶

شیئر کریں

پہلے روزے کے آغاز پر بازاروں میں مصنوعی مہنگائی ، سحری اور افطاری کی خریداری میں شدید دشواری کا سامنا
سبزی منڈیوں، کریانہ اسٹورز، گوشت کی دکانوں اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتیں معمول سے کہیں زیادہ بڑھ گئی

کراچی میں ماہ رمضان کے پہلے روزے کے آغاز پر بازاروں میں مصنوعی مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ سبزی منڈیوں، کریانہ اسٹورز، گوشت کی دکانوں اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتیں معمول سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہیں، جس سے عام شہریوں کو سحری اور افطاری کی خریداری میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔بازار میں آلو، ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں گزشتہ دنوں کے مقابلے میں تقریبا دوگنی ہو گئی ہیں، جبکہ آٹا، چینی اور دالیں بھی معمول سے زیادہ نرخوں پر فروخت ہو رہی ہیں۔ گوشت اور مرغی کی قیمتیں بھی 15 تا 20 فیصد زائد ہو گئی ہیں، جس سے رمضان کے پہلے دن ہی خریداری مشکل ہو گئی۔عینی شاہدین کے مطابق بازار میں رش غیر معمولی تھا۔ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ رمضان میں مصنوعی مہنگائی ہر سال دیکھی جاتی ہے اور اس کا سب سے زیادہ اثر کم آمدنی والے شہریوں پر پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ اور حکومت کو چاہیے کہ مارکیٹ میں مناسب نرخ یقینی بنائیں تاکہ رمضان کا مقدس مہینہ عام آدمی کے لیے بوجھ کا سبب نہ بنے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں