میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک بھارت مقابلہ، بارش سے پوائنٹس کی تقسیم کا خطرہ

پاک بھارت مقابلہ، بارش سے پوائنٹس کی تقسیم کا خطرہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ فروری ۲۰۲۶

شیئر کریں

ٹی 20 ورلڈ کپ ، کولمبو میں متوقع بارش نے ممکنہ طور پر میچ پر سوالیہ نشان لگا دیا
پاک بھارت میچ بارش کی نذر ہوگیا تو دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ ملے گا

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکر آج ہوگا ۔ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ اے کا اہم میچ آج سری لنکا کے شہر کولمبو میں شیڈول ہے لیکن کولمبو میں متوقع بارش نے ممکنہ طور پر میچ پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹس کے مطابق 15 فروری کو کولمبو میں دوپہر اور شام کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جہاں بارش کے امکانات 55 سے 60 فیصد تک پہنچ سکتے ہیں۔ درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 22 ڈگری رہنے کی توقع ہے جب کہ دن بھر ہلکی ہوائیں اور بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دوپہر ڈیڑھ بجے سے ساڑھے چھ بجے تک 55 سے 59 فیصد بارش کا امکان ہے جب کہ اسی وقت پریماداسا اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ شیڈول ہے۔موجودہ پوائنٹس سسٹم کے تحت اگر پاک بھارت میچ بارش کی نذر ہوگیا تو دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا۔ دونوں ممالک کے شائقین مسلسل موسمی اپ ڈیٹس پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور امید کر رہے ہیں کہ حالات بہتر ہوں تاکہ ٹورنامنٹ کے اس اہم ترین مقابلے کا انعقاد ممکن ہو سکے۔اس سے قبل پاکستان اور آئرلینڈ کا وارم اپ میچ بھی بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں