ایم کیوایم پاکستان میں رسہ کشی، پارٹی رہنما ادھر ہم ادھر تم ہوگئے
شیئر کریں
خالد مقبول نے لیاقت آباد میں مصطفی کمال کے عوامی اجتماع کو یکستر مسترد کردیا
ٹھیک اسی روز گورنرہائوس میں ایک تقریب سجالی،لندن گروپ بھی سرگرم ہوگیا
ایم کیو ایم پاکستان مکمل طور پر دو دھڑوں میں واضح طور تقسیم ہوگئی، ایم کیوایم پاکستان کے چیٔرمین اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی گزشتہ روز گورنرہاوس سندھ میں ایک پروگرام میں شریک ہوئے جہاں گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری ، ڈاکٹرفاروق ستار سمیت دیگر پارٹی رہنماء اور ارکان اسمبلی موجود تھے جبکہ پارٹی کے سینئر رہنماء مصطفٰی کمال اورانیس قائمخانی نے لیاقت آباد پاور شو کیا جس پر ایم کیوایم پاکستان نے لیاقت آباد میں ہونے والے جلسے سے اعلان لاتعلقی کردیا ،ایم کیو ایم پاکستان کے چیٔرمین خالد مقبول صدیقی گورنر ہاؤس میں کراچی کے موضوع پر پروگرام میں شریک تو ہوئے مگر اس پروگرام میں پارٹی کے وفاقی وزیر مصطفی کمال اور انیس قائم خانی اور دیگر رہنماوں کو مدعو نہیں کیا گیا جبکہ ایم کیوایم پاکستان کیچیٔرمین خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار اور دیگر رہنماوں نے لیاقت اباد میں عوامی جلسے سے واضح طور پر لاتعلقی دکھاتے ہوئے جلسے کے حوالے سے کوئی بیان تک دینے سے گریز کیا ، پارٹی رہنماوں کے درمیان خلیج اتنی بڑھ چکی ہے کہ ایم کیو ایم نے میڈیا کے بھی دو گروپ بنا دیٔے ہیں ، مصطفیٰ کمال نے لیاقت آباد جلسے میں اپنی بھرپور طاقت کا مظاہرہ دکھایا جہاں پختون، سندھی اور اردو والے سبھی مکتبہ فکر کے لوگ موجود تھے دونوں پارٹی رہنماوں کو دیکھتے ہوئے لندن گروپ کے رہنماوں نے کراچی میں انٹری دیتے ہوئے عوامی اجتماعات میں نظر آنا شروع کردیا ہے۔


