میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سانحہ گل پلازہ، حکومت سندھ کا جوڈیشل انکوائری کروانے کا اعلان

سانحہ گل پلازہ، حکومت سندھ کا جوڈیشل انکوائری کروانے کا اعلان

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۰ جنوری ۲۰۲۶

شیئر کریں

عدالتی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ رہے ہیں،شرجیل میمن
کسی سیاسی جماعت کے دبائو میں نہیں آئیں گے، سینئر صوبائی وزیر کی پریس کانفرنس

حکومت سندھ نے کراچی میں پیش آئے سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کروانے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عدالتی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ رہے ہیں۔خط میں درخواست کی جائے گی کہ سانحہ کی تحقیقات حاضر سروس جج سے کرائی جائے۔سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ چند سیاسی جماعتیں سانحے پر سیاست کر رہی ہیں ہم کسی سیاسی جماعت کے دبائو میں نہیں آئیں گے۔ہم نے رپورٹ میں اپنی کوتاہیوں کو تسلیم کیا ہے۔عمارت کی غیرقانونی لیز دینے والوں سے بھی تفتیش ہوگی۔ کراچی کے گل پلازا کے معاملے میں ڈائریکٹر سول ڈیفنس اور ہائیڈرنٹ انچارج کے ڈبلیو ایس بی کو معطل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گل پلازہ میں آگ لگنے کے وقت دو سے ڈھائی ہزار افراد موجود تھے، آگ لگتے ہی کافی لوگ نکل گئے، کافی لوگوں کو ریسکیو اور سرکاری اداروں کے اہلکاروں نے نکالا۔ انہوں نے بتایا کہ سانحہ گل پلازا کے بعد ڈائریکٹر سول ڈیفنس ضلع جنوبی کو معطل کردیا ہے، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ہائیڈرنٹ انچارج کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ سول ڈیفنس نے گل پلازا کے 2023 سے کئی دورے کیے اور دو نوٹسز دیے گئے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ فائر ٹینڈرز کو پانی کی فراہمی میں تاخیر ہوئی، آگ بجھانے کے عمل کے دوران پانی کی کمی کا سامنا رہا۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ گل پلازا میں فائر فائٹنگ سسٹم اور دیگر انتظامات نہیں تھے، جب انتظامیہ کو آگاہ کیا تھا تو ان کی بھی ذمہ داری تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں