میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت نے منہ زور بیوروکریٹس کو عہدوں سے ہٹا ناشروع کر دیا

سندھ حکومت نے منہ زور بیوروکریٹس کو عہدوں سے ہٹا ناشروع کر دیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ جنوری ۲۰۲۶

شیئر کریں

رفیق قریشی کو وزرا سے طاقت ور سیکریٹری سمجھا جاتا تھا، جب کہ ریحان بلوچ اپنے وزیر کے علاوہ کسی وزیر اور مشیر کی بات نہیں سنتے تھے
میونسپل کمشنر افضل زیدی کو اسی سلسلے میں ہٹا دیا گیا ، وہ گزشتہ کئی سال میونسپل کمشنر تعینات تھے،ضمیر عباسی کو بھی رپورٹ کردیا گیا ،ذرائع

سندھ حکومت نے کسی کی نہ سننے والے افسران کو عہدوں سے ہٹانا شروع کر دیا ہے۔سندھ حکومت نے منہ زور بیوروکریٹس کو عہدوں سے ہٹا کر رپورٹ کرنا شروع کر دیا ہے، اچانک سے سالوں سے طاقت ور سمجھے جانے والے افسران اب رپورٹ ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق متعلقہ افسران وزرا سے زیادہ طاقت ور سمجھے جاتے تھے، جن کو کوئی ہٹا نہیں سکتا تھا، سندھ حکومت میں جو افسران کسی کی نہیں سن رہے تھے، انھیں اچانک برطرف کیا جانے لگا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افسران کو کوئی اور پوسٹنگ نہیں دی جا رہی بلکہ رپورٹ کیا جا رہا ہے، 20 گریڈ کے افسران سیکریٹری بلدیات رفیق قریشی، سیکریٹری صحت ریحان بلوچ رپورٹ ہوئے ہیں، رفیق قریشی کو وزرا سے بھی طاقت ور سیکریٹری سمجھا جاتا تھا، جب کہ ریحان بلوچ اپنے وزیر کے علاوہ کسی وزیر اور مشیر کی بات نہیں سنتے تھے۔20 گریڈ کے میونسپل کمشنر افضل زیدی کو بھی اسی سلسلے میں ہٹا دیا گیا ہے، وہ گزشتہ کئی سال میونسپل کمشنر تعینات تھے، 20 گریڈ کے سیکریٹری محنت اسد اللہ ابڑو کو بھی رپورٹ کر دیا گیا ہے۔محمد علی شاہ اسپیشل سیکریٹری بلدیات ہیں، وہ 19 گریڈ میں ہونے کے باوجود بیس گریڈ کی پوسٹ پر تعینات تھے، اس کے علاوہ وہ دیگر بڑی پوسٹوں پر بھی رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر ایسٹ بھی رہے، انھیں بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ان کے علاوہ بیوروکریٹ ضمیر عباسی کو بھی رپورٹ کر دیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں