تھانہ منگھوپیر،الطاف نگر میں 150 سے زائد کیبنوں پر گٹکا ماوا فروخت
شیئر کریں
علاقے میں اے ایس آئی کھوسہ اور ڈیلر شکیل لمبو کی سرپرستی میں گٹکا ماوا کی فروخت جاری
کھوسہ نے فی کیبن 20 ہزار روپے ہفتہ وصولی کے لیے آصف نامی پرائیویٹ بیٹر کو رکھ لیا
(رپورٹ ایم جے کے)ضلع ویسٹ تھانہ منگھوپیر’ الطاف نگر میں 150 سے زائد کیبنوں پر گٹکا ماوا فروخت، علاقے میں اے ایس آئی کھوسہ اور ڈیلر شکیل لمبو کی سرپرستی میں گٹکا ماوا کی فروخت جاری، کھوسہ نے فی کیبن 20 ہزار روپے ہفتہ وصولی کے لیے آصف نامی پرائیویٹ بیٹر کو رکھ لیا۔ ذرائع کے مطابق منگھوپیر الطاف نگر ماہی گاڈی چوکی کی حدود میں کھلے عام گٹکے ماوے کی 150 سے زائد کیبنوں پر فروخت جاری ہے تمام کیبنوں پر گٹکا ماوا فروخت کی سرپرستی اے ایس آئی کھوسہ جو 15 موبائل ڈیوٹی سرانجام دیتا ہے خود کر رہا ہے جبکہ اے ایس آئی کھوسہ نے تمام کیبنوں سے ہفتہ وار وصولی کے لیے پرائیویٹ بیٹر آصف نامی شخص کو رکھا ہوا ہے جو فی کیبن ہفتہ 20 ہزار روپے گٹکا ماوا کی مد میں وصول کرتا ہے، اسکے علاوہ ان تمام کیبنوں پر گٹکا ماوا کی سپلائی شکیل لمبو نامی ڈیلر کرتا ہے کہا جاتا ہے کہ الطاف نگر میں شکیل لمبو کا گٹکا ماوا کا نیٹ ورک بڑے پیمانے پر چلتا ہے جسکا پیسہ اوپر تک جاتا ہے، ذرائع نے مزید بتایا کہ منگھوپیر الطاف نگر میں ماوا مافیا کا راج پولیس کی سرپرستی میں قائم ہے جو کوئی بھی ان مافیا کے خلاف آواز اٹھاتا ہے تو یہ مافیا اور ملوث پولیس اہلکار قانون کا غلط استعمال کرتے ہوئے انہیں ڈراتے دھمکاتے ہیں اور انہیں جھوٹے کیس میں نامزد کر دیتے ہیں اور یہاں تک کہ جھوٹی ایف آئی آر بھی ان پر درج کروا دیتے ہیں، یہ مافیا اوپر تک پیسہ پہنچاتے ہیں جس بنا پر ان گٹکا ماوا مافیا کے سامنے انتظامیہ نے بھی گھٹنے ٹیک دیے ہیں، علاقہ مکین منگھوپیر الطاف نگر کا کہنا ہے کہ علاقے سے تمام گٹکا ماوا کیبنوں کو فلفور ختم کروایا جائے اور ملوث پولیس اہلکاروں اور گٹکا ماوا مافیا کے خلاف بھی سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔


