میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آصفہ بھٹو کی پرچی پڑھتے ہی عبدالقادر پٹیل کا لہجہ بدل گیا

آصفہ بھٹو کی پرچی پڑھتے ہی عبدالقادر پٹیل کا لہجہ بدل گیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۲ جنوری ۲۰۲۶

شیئر کریں

ایم کیو ایم پر برستے برستے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کرکام کرنے کی دعوت
قومی اسمبلی اجلاس میں تقریر کے دوران ایم کیو ایم پر شدید تنقید کر رہے تھے

قومی اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کے دوران آصفہ بھٹو کی پرچی پڑھتے ہی پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی عبد القادر پٹیل کا لہجہ بدل گیا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل کراچی کے سانحہ گل پلازہ پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پر شدید تنقید کر رہے تھے کہ اسی دوران خاتونِ اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو نے پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شازیہ مری کے ہاتھ عبدالقادر پٹیل کو ایک پرچی بھجوائی۔پرچی پڑھتے ہی عبدالقادر پٹیل کا لہجہ تبدیل ہو گیا اور انہوں نے الزام تراشی کے بجائے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر چلنے اور مسائل کا مشترکہ حل نکالنے کی بات شروع کر دی۔عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ سانحات کا حل سیاسی محاذ آرائی نہیں بلکہ باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے۔اجلاس کے دوران شازیہ مری کی جانب سے پرچی دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف دلچسپ اور طنزیہ تبصرے سامنے آئے۔واضح رہے کہ عبدالقادر پٹیل اپنی ابتدائی تقریر میں سانحہ گل پلازہ کی ذمہ داریوں کے حوالے سے ایم کیو ایم کو تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے، تاہم پرچی موصول ہونے کے بعد ان کا مؤقف نمایاں طور پر معتدل ہو گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں