ریمبو سے شادی نہ کروانے پر صاحبہ نے خودکشی کی دھمکی دی تھی، نشو بیگم
شیئر کریں
اداکاری شروع کرنے پر والدہ نے پڑنے والی مار آج بھی یاد ہے، سینئر اداکارہ
ماضی کی مقبول اداکارہ نشو بیگم نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار ریمبو سے شادی نہ کروانے پر بیٹی صاحبہ نے انہیں خود کشی کی دھمکی دی تھی، والدین مذہبی خیالات کے تھے وہ نہیں چاہتے تھے میں فلم انڈسٹری میں آئوںلیکن مجھے دوران تعلیم ہی شوبز میں آنے کا شوق ہوا تھا اور میٹرک کرنے تک اداکاری کا آغاز کردیا تھا۔
ایک انٹر ویو میں نشو بیگم نے بتایا کہ اداکاری شروع کرنے پر والدہ نے خوب پٹائی کی تھی اور مجھے آج بھی والدہ کی مار یاد ہے۔ایک سوال کے جواب میں ماضی کی اداکارہ نے بتایا کہ وہ اتنی خوبصورت تھیں کہ نویں جماعت میں پڑھنے کے دوران وہ برقع پہن کر اسکول جاتی تھیں، والدہ انہیں کہتی تھیں کہ وہ اتنی خوبصورت ہیں کہ وہ جھگڑے کروائیں گی اس لیے وہ برقع پہن کر اسکول جاتی تھیں۔
بیٹی صاحبہ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے بتایا کہ وہ صاحبہ اور ریمبو کے عشق کے خلاف تھیں لیکن وہ ان کی شادی کے خلاف نہیں تھیں، وہ چاہتی تھیں کہ بیٹی پہلے کسی مقام پر پہنچے پھر شادی کرے۔صاحبہ کی فرمائش پر ہی انہوں نے انہیں فلموں میں جلد کام کرنے کی اجازت دی لیکن انہوں نے کچھ فلموں کے بعد ہی ریمبو سے عشق کرلیا اور شادی کے مطالبے کرنے لگیں۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ صاحبہ اور ریمبو کی شادی نہیں بلکہ عشق کے خلاف تھیں، ان سمیت کوئی بھی ماں نہیں چاہے گی کہ ان کی بیٹی عشق کرے۔اداکارہ کے مطابق بیٹی صاحبہ نے ریمبو سے شادی نہ کروانے پر انہیں دھمکی دی کہ وہ خودکشی کرلیں گی یا صبح انہیں گھر میں لاش ملے گی


