میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حسن نواز سے 7 گھنٹے تفتیش‘ حسین نواز آج چوتھی بار طلب

حسن نواز سے 7 گھنٹے تفتیش‘ حسین نواز آج چوتھی بار طلب

منتظم
هفته, ۳ جون ۲۰۱۷

شیئر کریں

حسن نواز کی پیشی کے موقع پر وزیراعظم ہائوس کی سیکورٹی اہلکاروں اور پولیس اہلکاروں میں تصادم، حسن نواز کے گارڈز جوڈیشل اکیڈمی کے اندر جانا چاہتے تھے
جے آئی ٹی میں بیان ریکارڈ کروانے کے بعد حسن نواز باہر آئے تو کارکنوں نے نعرے بازی شروع کردی، سیکورٹی کے فول پروف انتظامات 100 اہلکار تعینات تھے
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) جے آئی ٹی نے حسین نواز کے بعد وزیراعظم کے دوسرے صاحبزادے حسن نواز سے بھی 7 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ حسن نواز کو جے آئی ٹی کے سامنے دو روز قبل پیش ہونا تھا تاہم ان ہی کی درخواست پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے انہیں آج پیش ہونے کی اجازت دی تھی، حسن نواز جے آئی ٹی کی ہدایت کے مطابق اپنے ہمراہ کئی دستاویزات بھی لائے جہاں 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم نے تقریباً 7 گھنٹے تک حسن نواز سے پوچھ گچھ کی۔حسن نواز جے آئی ٹی میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے بعد جوڈیشل اکیڈمی سے باہر آئے اور لیگی کارکنوں کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا اور میڈیا سے بات کئے بغیر روانہ ہو گئے۔دوسری جانب وزیر اعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نواز کو بھی چوتھی پیشی کا سمن جاری کردیا گیا ہے اور انہیں ہفتے کے روز طلب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حسین نواز جے آئی ٹی کے روبرو 3مرتبہ پیش ہوچکے ہیں ادھر حسن نواز کی پیشی کے مو قع پر حسن نواز کی سیکیورٹی گارڈز پولیس اہلکاروں سے گھتم گتھا ہوگئے حسن نواز جب جے ائی ٹی کے سمن پر جوڈیشل اکیڈمی پہنچے تو انکے ہمراہ وزیر اعظم ہاس کی سیکورٹی بھی موجود تھی جونہی حسن نواز جوڈیشل اکیڈمی میں داخل ہوئے تو وزیر اعظم ہاس کی سیکیورٹی گارڈز بھی انکے ہمراہ داخل ہوناچاہتے تھے لیکن پولیس اہلکاروں نے انکو روک لیا جس پر پولیس اہلکاروں کیساتھ وزیر اعظم ہاس کی سیکورٹی گتھم گھتا ہوگئی اور موقف پیش کیاکہ ہمیں وزیر اعظم ہاس سے احکامات ہیں کہ حسن نواز کے اندر ہر حالت میں جاناہے شدید تلخ کلامی کے بعد حسن نواز کو پولیس اہلکاروں نے کہاکہ ہمیں صرف اپکے اور اپکے ایڈوائزر کو اندر جانے کے احکامات ہیں کیونکہ وزیر اعظم ہاس کی سیکورٹی کا اندر کوئی کام نہیں ہے حسن نواز ایڈوائزز کیساتھ جوڈیشل اکیڈمی داخل ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کے اجلاس کے موقع پر سیکورٹی فول پروف بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گئے ٗ اے ٹی ایس کے اسپیشل اسکواڈ سمیت اسلا م آباد پولیس کے ایک سو سے زائد اہلکاروں نے اپنے فرائض سرانجام دیئے۔ جے آئی ٹی کے اجلاس کے دوران فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے داخلی دروازے کو خار دار تاریں لگا کر بند کردیا تھا، تاہم صرف ممبران اور اکیڈمی کے ملازمین کی گاڑیوں کے گزرنے کیلئے راستہ مختص کیا گیا جو ان کے گزرنے کے بعد بند کردیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں