میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ، پارلیمنٹ کے باہر عوامی اسمبلی لگالی

پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ، پارلیمنٹ کے باہر عوامی اسمبلی لگالی

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ ستمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

پی ٹی آئی اراکین حاضری لگانے کے بعد واک آؤٹ کرگئے، رہا کرو رہا کرو، عمران خان کو رہا کرو کے نعرے لگائے
عوامی اسمبلی کا اگلا اجلاس جمعہ کے روز ہوگا(بیرسٹر گوہر) اسمبلی میں غیر منتخب لوگ بیٹھے ہیں ، اسد قیصر،ملک عامر ڈوگر

پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے باہر عوامی اسمبلی لگالی۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا، جس کے تحت پی ٹی آئی ممبران قومی اسمبلی اجلاس میں حاضری لگانے کے بعد اسمبلی اجلاس کی کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے واک آؤٹ کرگئے، پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج بھی کیا گیا، اس موقع پر رہا کرو رہا کرو، عمران خان کو رہا کرو کے نعرے لگائے گئے اور پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے باہر اپنی اسمبلی لگا لی۔سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر نے کہا کہ ’ہمارے احتجاج کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ اس اسمبلی میں غیر منتخب لوگ ہاؤس میں بیٹھے ہیں یہ اسمبلی غیر قانونی ہے‘، جب کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ ’ہم اپنے اراکین کی نااہلیوں اور سزاؤں کی مذمت کرتے ہیں، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے دونوں بیٹوں کی گرفتاری کی بھی مذمت کرتے ہیں، جب تک قومی اسمبلی کا اجلاس چلے گا ہم اسمبلی کے باہر اپنی اسمبلی لگائیں گے‘۔چیٔرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ’ہمیں سپیس نہیں دی جا رہی، ہمارے ایم این ایز کو فارغ کر دیا گیا، سپریم کورٹ میں ہمارے کیسز نہیں لگائے جا رہے، بدقسمتی سے ہماری آواز دبتی گئی، آج پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر عوامی اسمبلی کا انعقاد کیا گیا، عوامی اسمبلی کا اگلا اجلاس جمعہ کے روز ہوگا اور روزانہ دو ممبران اجلاس سے خطاب کریں گے‘، اس کے ساتھ ہی پی ٹی آئی نے عوامی اسمبلی جمعہ تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیا اور پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی پارلیمنٹ کے بیرونی گیٹ سے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں