میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ورکرز ویلفیئر بورڈز سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن بے نقاب

ورکرز ویلفیئر بورڈز سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن بے نقاب

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ اگست ۲۰۲۵

شیئر کریں

مستقل سیکریٹری کی عدم تعیناتی ،گورننگ بورڈ کی منظوری کے بغیراربوں کے ٹینڈرجاری کردیے گئے،ذرائع
ایڈیشنل سیکرٹری رفیق قریشی کیخلاف گورننگ باڈی میں شامل افسران نے سندھ حکومت کو خطوط لکھ دیے

ورکرز ویلفیئر بورڈز سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن کاانکشاف ہوا ہے ۔ مستقل سیکریٹری کی عدم تعیناتی کے باعث ایڈیشنل سیکرٹری رفیق قریشی نے گورننگ بورڈ کی منظوری کے بغیراربوں روپے کے ٹینڈرجاری کردیئے۔ذرائع کے مطابق گورننگ باڈی میں شامل افسران نے سندھ حکومت کو خطوط لکھے ہیں ۔جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لیبرکالونی اوراسکولوں کی تزئین وآرائش کے نام پرغیرمعروف اخبارات میں اشتہارات دیئے گئے ۔لیبر کالونی،27اسکول اور 2کالجز کی تزئین وآرائش کیلئے ٹینڈرجاری کیاگیا۔جس کمپنی کو ٹینڈرجاری کیاگیا وہ بھی 2025میں رجسٹرڈ کی گئی ہے۔ریکارڈ کے مطابق کسی بھی جگہ تزئین وآرائش کا کام نہیں ہورہا ہے۔کمپنی کو چند دن میں اربوں روپے بھی جاری کردئیے گئے۔واضح رہے کہ ورکرزویلفیئرفنڈ 2014 سندھ اسمبلی نے منظور کیاتھا۔آرڈیننس کے مطابق بورڈ کا چیئرمین یا سیکرٹری گورننگ باڈی کی منظوری کے بغیرکوئی فیصلہ نہیں کرسکتا۔خط کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری نے ٹینڈرجاری کرنے سے پہلے کوئی اجلاس بھی نہیں بلایا۔شیریں جناح کالونی میں ورکرزویلفیئرسندھ کی عمارت 80کروڑ روپے میں خریدی گئی۔اس علاقے میں عمارت کی مجموعی ویلیو 20 سے 40 کروڑ کے قریب ۔ورکرزویلفیئربورڈ سندھ کے ریکارڈ کوکمپیوٹرائزڈ کرنے کا ٹینڈر45کروڑ میں دیاگیا۔ٹینڈر دیتے ہوئے پیپرا رولز پر عملدرآمد نہیں کیاگیا اور نہ گورننگ باڈی سے منظوری لی گئی ۔ایڈیشنل سیکرٹری رفیق قریشی نے ملازمین کی خلاف قانون 8 ارب روپے کی ییلتھ انشورنس کی منظوری دے دی۔ایڈیشنل سیکرٹری گریڈ بیس میں سیکرٹری لیبرکے طورپرتعینات ہیں۔سندھ حکومت نے گیارہ ماہ پہلے انہیں ورکرزویلفیئربورڈکا اضافی چارج دیاگیاتھا۔ورکرز ویلفیئربورڈ سندھ مزدوروں کی فلاح وبہبودکیلئے بنایاگیاہے۔صوبائی اینٹی کرپشن نے محکمہ میں کرپشن کے الزامات پرتحقیقات کیلئے بھی متعلقہ افسران کوطلب کررکھاہے۔قانون کے مطابق حالت مجبوری چھ مہینے سے زیادہ کا کسی افسر کو ایڈیشنل چارج نہیں مل سکتا یہ 11 مہینے سے ایڈیشنل چارج دے رکھا ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں